ٹیم کے آرام کے باوجود سرفراز احمد کی اکیلے پریکٹس

ٹیم کے آرام کے باوجود سرفراز احمد کی اکیلے پریکٹس
کیپشن: Sarfraz Ahmed practices alone despite the rest of the team

ایک نیوز :پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ سے قبل جہاں قومی ٹیم نے آرام کیا وہیں وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسٹیڈیم پہنچ کر اکیلے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر دو جنوری سے کراچی کے اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ جس کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور بھر پور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، تاہم پاکستان نے دوسرے روز بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔

 قومی ٹیم کے آرام کے باوجود سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد اکیلے ہی اسٹیڈیم پہنچے اور نیٹ پریکٹس کی، چار سال کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے سرفراز احمد نے بیٹنگ کی مشقیں کرنے ساتھ وکٹ کیپنگ پر بھرپور توجہ دی۔