رنبیر کپورکا مداحوں کیلیے نئے سال کا زبردست تحفہ

Jan 01, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز :بالی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے نئے سال کے آغاز پر ہی اپنے مداحوں کو بڑا  تحفہ پیش کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جانے والی فلم ’اینیمل‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریدی وانگا نے  ٹوئٹر پر فلم ’اینیمل‘ کا پوسٹ شیئر کر دیا جس میں رنبیر کپور خطرناک دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ میں رنبیر کپور بغل میں کلہاڑی دبائے ہوئے لائٹر سے سگریٹ سلگا رہے ہیں جبکہ ان کے کپڑے خون سے لت پت ہیں۔فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ رشمیکا مندانہ مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ انیل کپور اور بوبی دیول بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں