ایم کیو ایم پاکستان کی ناراضگی، کل اہم اجلاس طلب 

ایم کیو ایم پاکستان کی ناراضی، کل اہم اجلاس طلب 
کیپشن: Discontent of MQM Pakistan, call for important meeting tomorrow

ایک نیوز: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی ناراضی، وفاق نے بات سن لی، بلدیاتی حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کل بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر ایاز صادق ن لیگ کی نمائندگی کریں گے۔ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی اجلاس میں شامل ہو گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سندھ حکومت بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اہنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔ ایم کیو ایم حلقہ بندیوں سےمتعلق قانونی ماہرہن سےمشاورت کے بعد کل کے اجلاس میں اپنا موقف دے گی، اجلاس کل شام ساڑھے سات بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے منگل کی شام 4 بجے جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا۔ قیادت کی جانب سے اجلاس میں رہنماؤں اور کارکنوں سمیت دیگر کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔