نئے سال پر یوکرین کا دارالحکومت دھماکوں سے گونجتا رہا

 نئے سال پر یوکرین کا دارالحکومت دھماکوں سے گونجتا رہا
کیپشن: On New Year's, Ukraine's capital was rocked by explosions

ایک نیوز :نئے سال کی آمد پر ہفتہ کی رات 12 بجتے ہی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے قوم سے خطاب کیا جس کے چند منٹ بعد ہی روس نے کیف پر میزائلوں کی بارش کردی جس سے فضائی حملوں کے سائرن سنائی دیتے رہے۔

ہفتے کے روز متعدد دھماکوں نے کیف اور یوکرین کے دیگر علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، شہر پر 20 کروز میزائل گرائے گئے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دیگرشہروں پر بھی میزائل داغے گئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خوف کا ماحول پیدا کیا جائے اور لوگوں کے حوصلے پست ہوں۔

یوکرین کے صدرولایمیر زیلنسکی نے سال نو پر اپنے خطاب میں روسی زبان میں پیغام دیا کہ روس شیطان کی پیروی کررہا ہے، روس نیٹو سے نہیں لڑ رہا بلکہ پیوٹن کے اقتدارکو طول دینے کے لیے یہ جنگ جاری ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پوتن نے نئے سال کے خطاب میں کہا کہ وہ مادر وطن، سچ اور انصاف کے لیے یہ جنگ کررہے ہیں۔