فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی 'انجلی' نے منگنی کرلی

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی 'انجلی' نے منگنی کرلی
کیپشن: 'Anjali' of the film 'Kuch Kuch Hota Hai' got engaged

 ایک نیوز :1998ء میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی ’انجلی‘ کا کردار  اداکارہ ثناء سعید نے اداکیاتھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sana Saeed (@sanaofficial)

 ثناء سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ان کے منگیتر سابا واگنر اُنہیں پرپوز کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو منگنی ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔

اداکارہ کے منگیتر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء سعید اب تک فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ اور ’فگلی‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

وہ ’نچ بلیے‘ کے 7 ویں سیزن اور ’جھلک دکھلا جا‘ کے نویں سیزن کا بھی حصّہ رہ چکی ہیں۔