قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا،اہم فیصلے متوقع

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا

ایک نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں عسکری اور سول حکام شرکت کریں گے حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔