یوٹیلٹی سٹورز پر سب کیلئے رعایت ختم 

Jan 01, 2023 | 19:18 PM

ایک نیوز :یوٹیلٹی سٹورز پر سب شہریوں کیلئے سستی اشیاء کی سہولت ختم کردی گئی، سستی اشیا اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ صارفین کوملیں گی ۔
تفصیلات کےمطابق  یوٹیلٹی سٹورز پر عام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا۔
عام شہریوں کو چینی 89  جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگوں کو 70  روپے فی کلو  ملے گی، عام شہریوں کو گھی 375  روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔
دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کو  10 کلو آٹا 400 روپے اور گھی 300 روپے میں ملے گا۔ٹارگٹڈ سبسڈی والے صارفین کو ماہانہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی خریداری کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں