ایک نیوز: شکرگڑھ میں باراتیوں کے نوٹ نچھاور کرتے ہوئے فصل خراب ہونے پر کاشتکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ تشدد سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
باراتیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کاشتکاروں کی جانب سے بارات سے واپسی پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
باراتیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئیں اور 2 لاکھ روپے نقد اور زیورات بھی چھین لیے گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔