ویڈیو:دنگ کردینے والی پراسرار سمندری مخلوق

ویڈیو:دنگ کردینے والی پراسرار سمندری مخلوق
کیپشن: ویڈیو:جھینگے کی طرح نظر آنے والی پراسرار سمندری مخلوق

ایک نیوز: سمندر  اپنے اندر بے شمار آبی مخلوق کو پناہ دیے ہوئے ہے جن میں سے کچھ ایسی پراسرار مخلوقات بھی ہیں جو  اب تک دنیا کے سامنے نہیں آسکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ایک آبی حیات کی ہے لیکن وہ آبی حیات انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کر دینے والی بھی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی سمندری مخلوق کا جسم اس قدر شفاف ہے کہ اس کے جسم سے آر پار دیکھا جاسکتا ہے اور یہ جانور دکھنے میں جھینگے جیسا ہے۔

ٹوئٹر صارف رین میکر کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کیڑے نما آبی مخلوق سیسٹیسوما ہے جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر  کی گہرائی میں پایا جاتا ہے، اس کی جسامت بلکل شفاف ہے اور صرف آنکھوں میں رنگ ہے۔

صارف کی جانب سے مزید لکھا گیا ہے کہ اس آبی مخلوق کے جسم کے اندر دکھنے والی نارنجی رنگ کی تھیلی انڈوں سے بھری ہوئی ہے۔