ایک نیوز: اسلام آباد: نیو ایئر نائٹ پر پولیس کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تھانہ آئی نائن کی حدود سیکٹر I-9/4 میں مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان قریشی کے گھر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ لیگی رہنما کی مدعیت میں درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے متن کیمطابق عرفان قریشی الیکشن کمپین کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا اس دوران پیچھے سے ان کے گھر پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔
مدعی کے مطابق چند روز قبل مجھے فون پر ظفر اقبال نامی شخص نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
واضح رہے کہ لیگی رہنما کا گھر تھانے کے قریب ہے۔ گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔