ایک نیوز : نئے سال پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا پڑگیا۔
گزشتہ روز سال نو کے آغاز کے موقع پر نمائش چورنگی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینکا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ کھڑے گورنر سندھ کے پاس جوتا گرتا ہے، کامران ٹیسوری جوتا لگنے سے بچ جاتے ہیں اور اس واقعے کو نظر انداز کر کے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔
ویڈیو میں جوتا پھینکے کے دوران گورنر سندھ کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔