صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوا دیا

Jan 01, 2023 | 13:41 PM

muhammad zeeshan

 ایک نیوز: صدر مملکت کا چھٹی کے روز بڑا سرپرائز، حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی کوششوں کو دھچکا۔ ؕ ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے پاس کردہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق ون بی کے تحت ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کیا، بل کے ذریعہ اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 125 کی گئی تھی۔

ایوان صدر کا کہنا ہے کہ بل سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہوگی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات سے انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، انتخابی عمل میں دو بار تاخیر جمہوریت کیلئے مثبت نہیں، وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد میں انتخابات نہیں ہو سکے۔

مزیدخبریں