ماضی سےسبق سیکھ کرمستقبل میں آگے بڑھنا ہے: چودھری پرویز الٰہی

Jan 01, 2023 | 12:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ 2023 پاکستانی قوم کے لئے عزم نو کی نوید ہے، نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کرمحبتیں بانٹیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال وطن عزیز میں معاشی، سیاسی استحکام اور خوشحالی لائے، نئے سال میں جوش و جذبہ کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے، دین کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اسے مزید آگے بڑھائیں گے،انشاء اللہ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ 2023 ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔

مزیدخبریں