لکی مروت: پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید

لکی مروت: پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید
کیپشن: لکی مروت: پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید

ایک نیوز: لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کر دیا جسے بہادر جوانوں نے پسپا کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران گولیاں لگنے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔

لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔