الوداع 2022۔۔خوش آمدید 2023

پاکستان میں نئے سال 2023کاآغاز 
کیپشن: The beginning of New Year 2023 in Pakistan

ایک نیوز : پاکستان میں نئے سال2023 کے آغاز پرملک بھر میں جشن،آتش بازی کے مظاہرے،منچلے سڑکوں پرنکل آئے۔

ملک بھر میں 2023کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ، پاکستان میں سال نو کے آغاز پر ملک بھر میں شہریوں کاجشن،آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے۔لاہور کے لبرٹی چوک  میں رنگوں اور روشنیوں کی بہار،بچے اور بڑے  سب ہی  پرجوش نظر آئے۔ملک بھر میں ہوائی فائرنگ ،آتش بازی ،موسیقی اور بھنگڑوں کیساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا ۔

بحریہ ٹاؤن میں نئے سال کے آغاز پرخوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال 2023کوخوش آمدید کہا۔