ایک نیوز کی کامیابی کا ایک سال،حکومتی،سیاسی و دیگر شخصیات کا نیک خواہشات کا اظہار

ایک نیوز کی کامیابی کا ایک سال،حکومتی،سیاسی و دیگر شخصیات کا نیک خواہشات کا اظہار
لاہور:ایک نیوز کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہوگیا،حکومتی،سیاسی و دیگر شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
نئے سال کا جشن ،ایک نیوز ،کے سنگ،خیبر تا کراچی سب کی آواز،پہلا سال رہا بے مثال، ایک نیوز دو ہزار اکیس میں تازہ ہوا کا جھونکا بن کر آیا،دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا انڈسٹری کی پہچان بن گیا۔
پہلی سالگرہ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک نیوز کے ہیڈ آفس آمد کے موقع پر کیک کاٹا اور مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ کامیابیوں کا یہ سفر ان شاء اللہ دو ہزار بائیس میں بھی یونہی جاری و ساری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی میں ایک نیوز نے مثالی کردار ادا کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک نیوز عوام کو باخبر رکھنےکیلئے کردار ادا کرے گا۔
عظمیٰ بخاری اور خواجہ عمران نذیر نے کہاایک نیوز نے جس طرح اپنی جگہ بنائی وہ لائق تحسین ہے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک نیوز نے کم وقت میں بے پناہ کام کیا،سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک نیوز نے قومی اور عوامی مسائل پر معیاری نشریات پیش کیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ایک نیوز اچھا کام کر رہا ہے۔
قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ایک نیوز نے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کو دکھایا،کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا۔
اداکار معمر رانا کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ایک نیوز نے بڑا نام بنایا۔