صدر مملکت نے 3ججز کے تقرروتبادلے کردیئے ، نوٹیفکیشن جاری  

Feb 01, 2025 | 21:51 PM

ایک نیوز: بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  کی  3ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے  ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں