قلات :فورسز کی کارروائی، 12دہشتگردہلاک،18جوان شہید

قلات:دہشتگردوں کی فوجی چھاونی پر حملے کی کوشش ناکام،جوابی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک ، 18جوان شہید
کیپشن: Qalat: Terrorists' attempt to attack the military camp failed, 12 terrorists were killed in the retaliatory action, 18 youths were martyred.

ایک نیوز:منگوچر میں دہشت گردوں نے فوجی چھاونی پر حملے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے پیش نظر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیے۔
  آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دہشت گردوں کی بزدلا نہ کارروائی میں 18جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیاجبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قلات میں دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف متحد ہے،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچرمیں گزشتہ روز 31جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب سڑکیں بند کرنے کی کوشش کی، سڑکیں بند کرنے کا اقدام دشمن اور مخالف قوتوں کے ایماء پرکیا گیا ۔
 دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام بلوچستان کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کے لئے کیا تھا، سڑکیں بند کرنے کا مقصد مقصد بنیادی طور پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔    

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نےضلع ہرنائی میں موثرکارروائی بھی کی جس میں 11دہشتگردہلاک کردیئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے،بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مختلف کارروائیوں میں 23دہشتگرد ہلاک ہوئے۔