ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام ،لاہور میں نادرا سنٹر پیکو روڈ میں پاسپورٹ آفس بھی کھل گیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر پیکو روڈ میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے پوچھا ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے،پاسپورٹ بنوانے کا تمام پراسیس آرام اور آسانی سے ہواشہریوں نے نادرا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کے قیام پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاونٹرز پر موجود عملے سے ملاقات کی، نادرا سنٹر پیکو روڈ میں پاسپورٹ آفس2شفٹ میں کام کرے گا، شہری رات11بجے تک پاسپورٹ بنوا سکیں گے ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی ،ڈی جی پاسپورٹ، ڈی جی نادرا لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ دفاترز قائم کر رہے ہیں،نادرا میں کاؤنٹر بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا،ملک میں پاسپورٹ کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، عوام کے لیے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں،ایک ماہ پہلے پاسپورٹ کا بیک لاک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، نادر سینٹرز میں کاؤنٹرز بننے سے رش کم ہو گا،پاسپورٹ اتھارٹی بنے گی تو مسائل کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں،امریکا میں بہت سے کانگریس مینز سے ملاقات ہوئی، کچھ چیزیں حقیقت میں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں،دورہ امریکا کامیاب رہا،اچھے نتائج سامنے آئیں گے،پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،ابھی تک بانی کی رہائی کیلئے امریکا سے کوئی فون کال نہیں آئی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کرینگے کہ وہ 8فروری کو جلسہ نہ کرے، پہلے بھی انہوں نے ایسی تاریخیں طے کی تھیں،سوشل میڈیا کی خبریں زمینی حقائق سے بہت دور ہوتی ہیں،کچھ عرصے میں ایف آئی اے میں بڑی اصلاحات نظر آئیں گی،پاکستانی حکومت کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے۔

کیپشن: Mohsin Naqvi inaugurated the new passport office at Nadra Center Pico Road