ایک نیوز: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کیلئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب ، عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے آٹھ وکلاء کی بھی ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی،ایجنڈے کے مطابق نو ججز کی تعیناتی ہونا تھی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دس ججز کی تقرری کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کیجانب سے اضافی تعیناتی کی مخالفت کی گئی۔

کیپشن: Approval of names of District and Session Judges for Peshawar High Court