ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کرینگے،عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے،بابر اعظم کیساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔