ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے بیان پر کینیڈین وزیر اعظم کاردعمل  

Feb 01, 2025 | 08:56 AM

ایک نیوز: کینیڈا کےوزیر اعظم ٹروڈو نے ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیرف لگایا توکینیڈا جواب کےلیے تیار ہے،امریکا کی جانب سے ٹیرف کے اعلان پرکینیڈا اورامریکی کونسل کااجلاس ہوا۔
وزیر اعظم ٹروڈوکاٹورنٹومیں کینیڈا ، امریکا تعلقات کونسل کےاجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کینیڈاکو نازک لمحے کاسامنا ہے،امریکا کوہمارا جواب زبردست مگرمعقول ہوگا، ٹرمپ آگےبڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ کونسل نے واضح کردیا ہے کہ امریکاکےلیے ٹیرف کے تباہ کن نتائج ہوں گے،امریکی ملازمتوں کوخطرے میں ڈالیں گے،امریکیوں کیلئے قیمتیں زیادہ، ہماری اجتماعی سلامتی کونقصان ہوگا۔    

خیال رہے کہ امریکی حکومت نے یکم فروری سے میکسیکواورکینیڈاپر25فیصد ٹیرف نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
 وائٹ ہاؤس امریکا کایکم فروری سے چین پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگانے کافیصلہ ہے، ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کیخلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پرآرہےہیں، نیتن یاہو منگل کے روز امریکی صدر سےملاقات کریں گے، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل وینزویلا کے دورے پرہیں، کیرولین لیویٹ گرینل وینزویلا میں زیر حراست تمام امریکیوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں