امریکی صدر کا تیل اور گیس پر ٹیرف عائد کرنیکا اعلان

Feb 01, 2025 | 08:29 AM

ایک نیوز: امریکی حکومت نے یکم فروری سے میکسیکواورکینیڈاپر25فیصد ٹیرف نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
 وائٹ ہاؤس امریکا کایکم فروری سے چین پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگانے کافیصلہ ہے، ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کیخلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پرآرہےہیں، نیتن یاہو منگل کے روز امریکی صدر سےملاقات کریں گے، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل وینزویلا کے دورے پرہیں، کیرولین لیویٹ گرینل وینزویلا میں زیر حراست تمام امریکیوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ تیل اورگیس پر18فروری سےٹیرف لاگوکرینگے ، ٹیرف کے نفاذ پرکینیڈا ، میکسیکو اورچین کچھ نہیں کرسکتے ،یورپی یونین پر بھی ٹیرف عائدکرینگے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑسکتاہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پرتشویش نہیں، بائیڈن کےدور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام بنایا،بائیڈن انتظامیہ نے سیاسی اداروں کوکرپٹ کیا۔
  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دورمیں وفاقی ملازم گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے، سٹیل ، المونیم اورتابنے پربھی ٹیرف نافذ ہوگا،روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے،کینیڈ ا کا رویہ اچھا نہیں رہا،ایک ٹریلین ڈالر کےغیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کررہے ہی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین ، کینیڈا اورمیکسیکو پرٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی،3ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، ٹیرف کے نفاذ سے گاڑیوں، سٹیل اورادوایات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ٹیرف سے گیس اورخوراک کی قیمتوں کی میں بھی اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریباً 99 فیصد جوتے چین سے درآمد کیے جاتے ہیں، ٹیرف لاگو ہونے سے جوتے اور الیکٹرانک اشیامہنگی ہوں گی۔

مزیدخبریں