پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں حیران کن اضافہ
کیپشن: Surprising rise in prices of petroleum products

ایک نیوز:وفاقی حکومت نے آئندہ15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کیجانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں7روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت267روپے اور95پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔