ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،انتہائی مطلوب 2دہشتگرد ہلاک

Feb 01, 2024 | 22:39 PM

ویب ڈیسک :ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپورتعاون کا اظہارکیا۔ 

مزیدخبریں