شادی کب  کررہے ہیں ؟؟محمد رضوان کے سوال پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب

شادی کب  کررہے ہیں ؟؟محمد رضوان کے سوال پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب
کیپشن: شادی کب  کررہے ہیں ؟؟محمد رضوان کے سوال پر بابر اعظم کا دلچسپ جواب

 ویب ڈیسک :پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم شادی کب کررہے ہیں ؟کرکٹر محمد رضوان کے سوال پر بابر اعظم نے دلچسپ دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ٹویٹر سپیس پرپاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں اکٹھے ہوئے تو محمد رضوان نے شرارت کرتے ہوئے  بابراعظم  سے سوال پوچھ لیا کہ وہ شادی کب کررہے ہیں ؟ جس کے جواب میں بابر اعظم نے انہیں کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا تمہیں پرائیویٹ میسیج کردوں گا۔بابر اعظم نے اس موقع پر اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور کرکٹ بطور کھیل کے حوالے سے بصیرت افروز گفتگو کی ۔

بابر اعظم نے سرفراز کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ سرفراز نے اس مقام پر پہنچنے کیلئے ان کی کتنی مدد کی ؟بابر اعظم نے فخر زمان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اپنے تجربات پر بھی روشنی ڈالی ۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں، ان کا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے  جبکہ پی ایس ایل ان کی پسندیدہ لیگ ہے۔ سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پرکام کرنے جاتے تھے ، صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور وقفے کےدوران کرکٹ کھیلتے تھے ۔ جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

بابرنے کہا کہ آج وہ جس مقام پرہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا ، وہ جذباتی بھی ہوئے تھے ،جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کوہٹ کیا جاتاہےتو مشکل ہوتی ہے ۔