زرمبادلہ کے ذخائر کتنے کم ہوئے ؟اسٹیٹ بنک نے اعداد و شمار جاری کردیئے

Feb 01, 2024 | 20:34 PM

ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، 26 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 21 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 26 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔

مزیدخبریں