ایک نیوز:چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہر صورت 8فروری کو ہی ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشنز ہر صورت 8 فروری کو ہی ہونگے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور انٹرنیٹ بھی بند نہیں ہو گا، اجلاس بہت اچھا رہاجس کا مقصد دو صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا سیکورٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ جن امیدواروں کو تھریڈ ہیں انہیں ہمیں سکیورٹی مہیا کریں گے ،ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں برابرہیں ۔