عام انتخابات :چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

Feb 01, 2024 | 17:32 PM

ویب ڈیسک :ملک بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر تعلیمی ادا وں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی،ترجمان کے مطابق 6 تا 9 فروری تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ سندھ میں5سے9فروری تک اسکولوں کی چھٹیاں ہوں گی،وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی،6فروری سے سرکاری و بیشتر نجی اسکول الیکشن کمیشن کے حوالے کردئیے جائیں گے ،پولنگ اسٹیشنزپر7فروری سے عملہ اور سامان کی ترسیل ہوگی۔

جبکہ  خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے الیکشن کے لئے تعطیلات کا اعلان کردیا ، صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے 6 فروری سے 9 فروری تک بند رہیں گے، صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 4 روز بند کرنے کا اعلامیہ جاری  کردیا گیا،خیبرپختونخوا کے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا، محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور دیگر عملہ بھی الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوگا۔

دریں اثنا الیکشن 2024 کے حوالے سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا سرکلر جاری کر دیا گیا، عملی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 3 سے 11 فروری تک بند رہیں گے۔

3 فروری کو ہفتہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ارور ہفتہ اور اتوار کو 10 اور 11 فروری ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ میں بھی اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں