الیکشن کمیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Election commission decides polling at 8th feb
کیپشن: الیکشن کمیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔  اجلاس میں امیدواروں کی سیکورٹی کی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

 ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ جن امیدواروں کو تھریٹس ملےہیں جلسے اور ریلیاں نکالنے سے پہلے پولیس کو پیشگی اطلاع دیں،  اجلاس میں آٹھ فروری کو حساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانےکا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں  آئی جی اور  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے،  نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز  اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی  اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا، دونوں صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔