اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو

Feb 01, 2024 | 16:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔

سانگھڑ میں انتخابی ریلی نے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کیلئے لڑی تھیں۔محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی خودمختاری کیلئے لڑتی رہی ہیں، شہید بینظیر بھٹوہم سے چھین لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بینظیر کی بیٹی ہوں اور بینظیر غریب کی آوازتھیں، اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے۔ہم لوگوں کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کیلئے بھرپور کام کیا، دوسری جماعتیں امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو مزید غریب کر رہی ہیں، ہم نے غریب اور بزرگوں کا ساتھ دیا۔ بلاول بھٹو عوام کیلئے کام کریں گے اور لڑیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، لوگوں کے دکھ اور سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں گے، بلاول بھٹو انشاءاللہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور عام آدمی کی آواز بنیں گے۔

مزیدخبریں