ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہےکہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے، سائفرکیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں اور ٹرائل میں ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔