لاڑکانہ: تھانے بھی محفوظ نہ رہے، چور قیمتی سامان لے اڑے

Feb 01, 2024 | 15:39 PM

ویب ڈیسک: لاڑکانہ میں پولیس کے تھانے بھی محفوظ نہیں رہے، چور باڈہ تھانے کے مال خانے کی چھت توڑ کر سرکاری اسلحہ اور سامان چوری کرکے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے باڈہ تھانے میں گھس کر اسلحہ اور قیمتی سامان چوری کیا۔

چور سرکاری پراپرٹی میں شامل دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

چور تھانے سے سرکاری سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں