شعیب شاہین کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کیخلاف عدالت سے رجوع

Feb 01, 2024 | 15:07 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور حکومت کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ میرے سارے سپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ان کو اٹھایا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، بونے سیاستدان پولیس کو استعمال کر رہے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ میرا مقابلہ کریں، سیاسی میدان میں آئیں، الیکشن لڑیں گے تو آپ کے خلاف مزید نفرت بڑھے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مزیدخبریں