اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان ضبط

Feb 01, 2024 | 14:53 PM

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ستمبر 2023 سے اسمگلنگ کے خلاف شروع کیا گیا کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 تا 28 جنوری کے دوران پنجاب میں 38 مؤثر آپریشنز میں 441.94 میٹرک ٹن کھاد، 0.91 میٹرک ٹن آٹا اور 165.24 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 326 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے جس کے تحت 18980.34 میڑک ٹن کھاد، 2403.854 میٹرک ٹن آٹا اور 7603.894 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں