ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں کی آںکھ مچولی جاری ہے، ایک دن سستا ہوتا ہے تو ایک دن اچانک سے مہنگا ہوجاتا ہے۔
گزشتہ روز سستا ہونے والا سونا آج مہنگا فروخت ہورہا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔