بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق
کیپشن: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے، شہریوں میں خوف ہراس

ایک نیوز: بلوچستان کے 3مختلف علاقوں میں دھماکوں ہوئے ہیں جن میں 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں آبسر روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،دوسری جانب کوئٹہ میں سپنی روڈ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی  ہے ، پولیس اور ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئے۔

ادھرجعفر آباد  کے علاقےڈیرہ اللہ یار میں قومی  شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب کریکر دھماکا ہوا جس میں 3افراد زخمی ہو گئے، پولیس کاکہنا ہے کہ کریکر دھماکے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہباز شریف کی ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے کی مذمت
 صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ڈیرہ اللہ یار میں پارٹی رہنما کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس ‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت امن و امان کو یقینی بنائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، پاکستان میں امن واپس لائیں گے،انشاء اللہ! سیاسی کارکنوں کے جذبے اور ہمت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے(آمین)۔