بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروانے کے الزامات کو رد نہیں کیا، ممتاز زہرا

Feb 01, 2024 | 13:05 PM

ویب ڈیسک: دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ایران اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون جاری رکھنے کاعزم کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروانے کے الزامات کو رد نہیں کیا، بھارت کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات نئے نہیں ہیں، بھارت تو اپنی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتا ہے۔
دفتر خارجہ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔

مزیدخبریں