ایک نیوز: پنجاب میں نمونیہ کی وبا سنگین ہوتی جارہی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ کے مزید 285 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 9 بچے دم توڑگئے ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچہ انتقال کرگیا جبکہ 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 2870 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12460 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد291 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔