سائفر کیس: عمران خان کے وکلاء غیرسنجیدہ نظرآئے، تفصیلی فیصلہ جاری

Feb 01, 2024 | 11:57 AM

ویب ڈیسک: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا، جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلاء صفائی غیرسنجیدہ دکھائی دیے۔

فیصلے کے مطابق 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا گیا۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں اور ہمدردیاں لینے کے لئے بےیارومددگار بننے کی کوشش کی۔ 

مزیدخبریں