پہاڑی مقامات پر برفباری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند،گاڑیاں پھنس گئیں

پہاڑی مقامات پر برفباری، مری میں سیاحوں کا داخلہ پھنس،گاڑیاں پھنس گئیں
کیپشن: Snowfall in hilly places, entry of tourists stuck in Murree, vehicles stuck

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری کے باعث مری میں سیاحوں کا داخلہ بند ہوگیا ہے۔
ملک بھر کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری سے سڑکیں، درخت، گاڑیاں ہر چیز برف سے ڈھک گئی ہے۔
گلگت بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری اور سوات میں کئی فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
شدید برفباری کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ہے۔
مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جبکہ مری کی سیر کو جانے والے کئی سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے ہیں۔
مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردیا گیا ہے۔
دیربالا میں جاری برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں، سیاح دلکش مناظر کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ژالہ باری اور بارش ہوئی، لاہور میں دو روز سے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شہر میں وقفے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے دھند بھی چھٹ گئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور بلوچستان میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، لورالائی میں تیز آندھی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔