ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرافتخاراحمدنےسندھ پریمیئر لیگ کے میچ کےدوران کرکٹراسدشفیق کےساتھ بدزبانی پرمعذرت کرلی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں جاری سندھ پریمیئر لیگ کے میچ میں کراچی غازیز کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔
جس پردونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی لیکن فیلڈ میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرادیا تھا۔
بعدمیں افتخاراحمدکواپنی غلطی کااحساس ہواتوانہوں نےسوشل میڈیاکےذریعہ اس واقعہ پرافسوس کااظہارکرتےہوئےاسدشفیق کو قابل احترام قرار دیا اور ان سے معذرت کرلی۔
انہوں نے کہا کہ میں آج میدان میں اپنے رویے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے تھا۔
افتخار احمد نے لکھا کہ اسد شفیق بھائی کا میں ذاتی طور پر اور ہمیشہ بہت احترام کرتا ہوں، ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔