لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں گرج چمک کےساتھ بارش

Feb 01, 2024 | 04:44 AM

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش اورژالہ باری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےمختلف شہروں میں رات گئےموسلادھاربارش سےموسم میں تبدیلی دیکھنےمیں آئی ہے،تیز سرد ہواؤں ،بارش اورژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں رات گئےگرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش ہوئی،سردہواؤں اورژالہ باری سےجاتی سردی ایک بارپھرسےلوٹ آئی ،بارش کےباعث بجلی کےبیشترفیڈرٹرپ کرگئے۔
شہرمیں گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،کلمہ چوک، مسلم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔
لکشمی چوک،مال روڈ،جوہرٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنےسےسردی کی شدت بڑھ گئی۔
گجرات شہر سمیت مضافاتی علاقوں ،کنجاہ،منگوال،کھاریاں اورڈنگہ میں بھی بارش  ہوئی۔بارش شروع ہوتے ہی گیپگوکے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی غائب ہوگئی،بارش کےپانی سےنشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہوگیاہے، انتظامیہ اور عملہ غائب ہوگیا۔
سیالکوٹ اور گرد نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برس پڑے،تیز سرد ہواؤں اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
سالم اورگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سےموسم سردہوگیا، بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سرائےعالمگیرشہراورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش ہونےسےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
چکوال اورگردنواح میں بھی گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سےہونےسےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،بارش ہوتےہی بجلی کے اکثرفیڈرٹرپ کرگئے۔
ادھروزیر آباد،سانگلہ ہل،مرید کے سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔ 

مزیدخبریں