ویب ڈیسک :عالمی منڈی سے بھارت آؤٹ، پاکستانی چاول کی مانگ میں یک دم اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمدکیا ہے۔
پاکستان رواں مالی سال 3 ارب ڈالر مالیت کا ریکارڈ 50 لاکھ ٹن چاول برآمدکرےگا۔
خیال رہےکہ چاول کی عالمی تجارت میں بھارت کا حصہ 40 فیصد ہے لیکن الیکشن جیتنےکے لیے مودی سرکار نے چاول برآمد کرنے پر جولائی سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
فیصلے سے بھارت میں چاول کی قیمت کم ہوگی لیکن دنیا کے تقریباً 150 ممالک بھارتی فیصلے سے چاول کی مہنگائی محسوس کر رہے ہیں۔
بھارت آؤٹ،عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی
Feb 01, 2024 | 00:08 AM