عمران اشرف کے نئے لک سے مداح حیران

عمران اشرف کے نئے لک سے مداح حیران
کیپشن: Fans are surprised by Imran Ashraf's new look

ایک نیوز: پاکستان کے معروف اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پر نئے پراجیکٹ کی لک شیئر کی۔


   پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے نئے پراجیکٹ کی لک کو شیئر کر دیا ۔ نئی لک میں عمران کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔

پاکستانی ڈراموں کے مایاناز اداکار عمران اشرف بہت عرصے بعد دیکھائی دیں گے ایک نئے پراجیکٹ میں ۔

اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے عمران اشرف نے اپنی لک کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

عمران کی اس روپ میں وہ انکی بڑھی ہوئی داڑھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ عمران نے قمیض پرواسکٹ پہنی ہوئی ہے جو کہ جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سر پر کالے رنگ کا امامہ بھی بندھا ہوا تھا۔

 فی الحال عمران نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو مزید آگاہ نہیں کیا۔

 عمران نے لکھا کہ بہت عرصے بعد شوٹنگ کی ، ایسا لگ رہا ہے زندگی کا پہلا شوٹ ہے ۔۔ لیکن یہ بہت اچھا تھا ، جلد ملیں گے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمران کے اس نئے لک پر دلچسپ تبصرے کیے ۔