پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
کیپشن: A sedition case has been registered against PTI leader Shandana Gulzar

ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارکیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی درج مقدمے میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 متن کے مطابق شاندانہ گلزار ملک بدامنی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، شاندانہ گلزار نے ملک بد امنی اورانتشار پھلانے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں شاندانہ گلزار نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فوادچودھری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے پر فواد چودھری کو رہا کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔