اپیکس کمیٹی کا اجلاس3فروری کو پشاور میں ہوگا

Feb 01, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز :خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے باعث اپیکس کمیٹی کا اجلاس3فروری(بروزجمعہ) کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس میں امن وامان سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
    اجلاس میں گورنر غلام علی، نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان اور کور کمانڈر پشاور شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائن مسجد میں پیر کو نماز ظہر کے وقت ہونیوالے خودکش حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے میں مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا تھا، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

واقعے کے2روز بعد پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں