ایک نیوز:سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ میانوالی پولیس نےدہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
سپیکرمحمد سبطین خان کا ویڈیوپیغام میں کہنا تھا گذشتہ روز دہشتگردوں نے بڑے منظم طریقے سے تھانہ مکڑوال ضلع میانوالی پر حملہ کیا۔ میانوالی کی پولیس نے بہترین حکمت عملی سے جوابی کارروائی کر کے اس حملے کو ناکام کیا۔ پولیس نے جرأت اور بہادری سے منصبی ذمہ داری پوری کی۔
محمد سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی پولیس نے یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قسم کی دہشتگردی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مستعدی اور دلیری سے کارروائی کرنے پر میانوالی پولیس شاباش کی مستحق ہے۔