اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی، حکومت بند گلی میں آ چکی ،عمران خان

Feb 01, 2023 | 21:03 PM

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی۔  اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےسینئر صحافیوں نےزمان پارک میں ملاقات کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔اپنے بیان پرقائم ہوں۔ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں، جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے۔ 90 روز میں انتخابات نہ کروائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔

  عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے، پھر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

مزیدخبریں