ایک نیوز :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں 8فیصد تک اضافے کافیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بھی فوری ہوگا ۔
حکام کاکہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ11.725ملین روپے کا بوجھ پڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا عندیہ دیاتھا ۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے خزانے پربوجھ نہیں بننا چاہتا۔محدود وسائل کے باوجود ریلوے کا پہیہ چل رہاہے۔اخراجات کے مطابق ہی 8فیصد کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریلوے کو منافع بخش بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔